حکومت پسماندہ طبقات کی بہتری کے لیے کوشاں ہے صدر ممنون

غربت کے خاتمے کے لیے اقدامات کیے جائینگے،چیئرمین انکم سپورٹ پروگرام سے گفتگو

غربت کے خاتمے کے لیے اقدامات کیے جائینگے،چیئرمین انکم سپورٹ پروگرام سے گفتگو۔ فوٹو: فائل

صدر ممنون حسین نے کہاکہ حکومت معاشرے کے غریب اورپسماندہ طبقات کی سماجی اوراقتصادی بہتری کے لیے کوشاں ہے۔

ان خیالات کا اظہار صدرمملکت نے چیئرمین انکم سپورٹ پروگرام (آئی ایس پی) محمد انور بیگ سے ایوان صدر میں ایک ملاقات میں کیا۔ انھوں نے کہا کہ غربت کے خاتمے کیلیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔




چیئرمین بی آئی ایس پی نے صدرکوانکم سپورٹ پروگرام کے بارے میں آگاہ کیا اور معاشرے کے غریب ترین طبقات کی تکالیف کو ختم کرنے کے حوالے سے کیے جانے والی کوششوں کی تفصیلات بیان کیں۔ملاقات کے دوران چیئرمین آئی ایس پی نے وسیلہ روزگار اور وسیلہ حق کے بارے میں خصوصی طور پربات چیت کی۔
Load Next Story