پارلیمنٹ لاجز میں مریم اورنگزیب کے فلیٹ میں آگ لگ گئی

آگ لگنے کے وقت مریم اورنگزیب موجود نہیں تھیں، ریسکیو ذرائع


ویب ڈیسک February 18, 2020
اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے کے لئے پہنچ گیا فوٹو: فائل

پارلیمنٹ لاجز میں مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کے فلیٹ میں آگ لگ گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں ارکان پارلیمنٹ کے لیے مختص پارلیمنٹ لاجز کی تیسری منزل پر واقع فلیٹ نمبر 302 میں آگ لگ گئی۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے کے لئے پہنچ گیا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جس فلیٹ میں آگ لگی وہ مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کو الاٹ کیا گیا ہے۔ آگ لگنے کے وقت مریم اورنگزیب موجود نہیں تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں