پشاور میں ذہنی معذور بچے سے بدفعلی کے دو ملزم گرفتار

دونوں ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران جرم میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا


احتشام خان February 18, 2020
دونوں ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران جرم میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا فوٹو:فائل

کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے کارروائی کرتے ہوئے تھانہ ناصر باغ کی حدود میں ذہنی معذور بچے کے ساتھ زیادتی کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

افغان مہاجر بشیر خان نے تھانہ ناصر باغ پولیس کو رپورٹ درج کرائی کہ اس کا چھوٹا بھائی 14 سال حسین اللہ ذہنی معذور ہے، ملزمان امدا میر اور سمیع اللہ میر نے اس کے ساتھ بد فعلی کی ہے۔

ڈی ایس پی ریگی زاہد عالم خان نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ ناصر باغ امتیاز خان کو ملوث ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کی ہدایت کی۔

ایس ایچ او ناصر باغ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے چھاپہ مار کر ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ دونوں ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران جرم میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے اور ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں