حکومت نے سرکاری اسکولوں میں میٹرک تک تعلیم مفت کردی

کلاس ایک سے10 کے 16سال تک کے طلبہ کی فیس وفاقی حکومت اداکریگی،نوٹیفکیشن جاری


INP/Numainda Express November 22, 2013
فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے زیر اہتمام چلنے والے تمام سرکاری اسکولوں میں دہم تک تعلیم مفت کردی گئی۔فوٹو:فائل

وفاقی حکومت نے فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے زیر اہتمام چلنے والے تمام سرکاری اسکولوں میں دہم تک تعلیم مفت کردی، کیپیٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈیولپمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی حکومت نے آئین کے آرٹیکل A-25کے تحت تمام بچوں کومفت اورلازمی تعلیم حاصل کرنے کی غرض اور رواں صدی کے ملینیئم ڈیولپمنٹ گولز کے حصول کے لیے وفاقی ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے زیرانتظام چلنے والے تمام سرکاری اسکولوں، کالجوں میں کلاس ایک سے 10 تک کے تمام طلبا وطالبات جن کی عمر 5 سال سے 16سال کے درمیان ہے،کی تمام اسکول فیس سمیت دیگرفیس وفاقی حکومت ادا کریگی۔



اس سے قبل پنجاب اوردیگر صوبوں میں بھی آرٹیکل A-25کے تحت میٹرک تک مفت تعلیم دی جا رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔