پاکستان اور بھارت میں ایٹمی ہتھیاروں کی دوڑ خطرناک ہے روسی وزیر خارجہ

نئی دہلی اوراسلام آبادکے درمیان دوطرفہ براہ راست مذاکرات میں پیشرفت کے آثار دیکھ رہے ہیں،


Net News November 22, 2013
پاکستان و بھارت کی تلخ تاریخ سے واقف ہیں۔روسی وزیرخارجہ۔فوٹو:فائل

روسی وزیرخارجہ سرگئی لیوروف نے پاکستان اوربھارت کے درمیان جاری ایٹمی ہتھیاروں کی دوڑ کوخطرناک قراردیدیا ہے۔

امریکی جریدہ نیشنل جرنل کی رپورٹ کے مطابق روسی وزیرخارجہ نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ مسلح جنگوںکی مخالفانہ طویل تاریخ رکھنے والے دونوں ایشیائی ممالک نئے ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری اور تجربات میں مصروف ہیں، یہ اقدام ایٹمی انسداد پھیلائو معاہدے کے زمرے میں نہیں آتا۔ انھوں نے کہا کہ جو پاکستان و بھارت کی تلخ تاریخ سے واقف ہے وہ اسے خطرناک امرسمجھتا ہے۔ روسی وزیر خارجہ کے مطابق وہ نئی دہلی اوراسلام آبادکے درمیان دوطرفہ براہ راست مذاکرات میں پیشرفت کے آثار دیکھ رہے ہیں، مذاکرات بتدریج آگے بڑھیں گے اور ہم ان کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔