معروف کامیڈین عمر شریف کی بیٹی انتقال کرگئیں
حنا شریف گزشتہ کچھ عرصے سے لاہور کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھیں
ISLAMABAD:
پاکستانی کامیڈین عمر شریف کی بیٹی گردوں میں انفیکشن کے مرض کے باعث انتقال کرگئیں۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق عالمی شہرت یافتہ پاکستانی کامیڈین اور اسٹیج اداکارعمرشریف کی 20 سالہ بیٹی حنا شریف گردوں میں انفیکشن کے مرض کے باعث لاہورکے نجی اسپتال میں زیرعلاج تھیں جہاں وہ جانبرنہ ہوسکیں۔
دوسری جانب عمر شریف امریکی شہرہیوسٹن میں پروگرام میں شرکت کے لیے گئے ہوئے تھے تاہم وہ وطن واپس آرہے ہیں۔
حنا عمر کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں بننے والے اپنے والد عمرشریف کے اسپتال 'ماں' کی ایڈ منسٹریٹر تھیں۔