ہنگو میزائل گرتے ہی مدرسہ ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا

ہر جگہ کتب، کپڑے پڑے تھے، عینی شاہدین، جس کمرے میں مہمان تھے اسے نشانہ بنایا گیا، معلم


جس کمرے میں مہمان آ کررکے ڈرون طیارے نے اس کو نشانہ بنایا۔ معلم۔ فوٹو: رائٹرز

ہنگو میں ڈرون حملے کے بعدعینی شاہدین نے کہاہے کہ مدرسہ مفتاح القرآن کوصبح سویرے اس وقت نشانہ بنایاجب مدرسے میں زیر تعلیم بچے اوراساتذہ سورہے تھے۔

عینی شاہدین کے مطابق میزائل گرتے ہی عمارت ملبے کے ڈھیرمیں تبدیل ہوگئی اور بچوں کی چیخ و پکارسنائی دی،حملے کے بعد جائے وقوع پرہرجگہ درسی کتب اور کپڑے پڑے تھے جبکہ ملبے سے راکٹ کے ٹکڑے برآمد ہوئے۔



زیر تعلیم طلبا نے بتایا کہ حملے کے وقت وہ سورہے تھے، حملے کے بعدمقامی افراد نے موقع پرپہنچ کر زخمیوں کوہنگو ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کیا۔مدرسے کے ایک استادنے بتایا کہ جس کمرے میں مہمان آ کررکے ڈرون طیارے نے اس کو نشانہ بنایا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔