بھارتی گلوکارہ سشمیتا نے خود کشی کرلی

شوہر اور سسرالی کم جہیز لانے پر طعنے دیتے تھے


ویب ڈیسک February 18, 2020
26 سالہ سشمیتا کی دو سال قبل ہی شادی ہوئی تھی، فوٹو : بھارتی میڈیا

بھارت میں پلے بیک سنگر سشمیتا نے جہیز نہ لانے پر شوہر اور سسرالیوں کے طعنوں سے دل برداشتہ ہو کر خود کشی کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹک کی مقامی زبان کی گلوکارہ 26 سالہ سشمیتا نے والدہ کے گھر پنکھے سے لٹ کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ گلوکارہ کی دو سال قبل ہی شرتھ کمار نامی شخص سے شادی ہوئی تھی۔

خودکشی سے قبل گلوکارہ نے واٹس ایپ پر اپنی والدہ کے لیے ایک میسیج چھوڑا جس میں شوہر اور سسرالیوں کے مظالم کا ذکر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ کم جہیز لانے پر آنے دن طعنے دیئے جاتے اور بے عزتی کی جاتی تھی۔

گلوکارہ کی والدہ نے بیٹی کے شوہر اور سسرالیوں پر مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے مقامی پولیس میں درخواست دائر کردی ہے تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کے پوسٹ مارٹم کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں