کراچی میں فائرنگایک شخص ہلاکلیاری میں ایکسپریس نیوز کی ٹیم پر گینگسٹرز کا حملہ

ایکسپریس نیوزکے رپورٹرواثق محمداورکیمرہ مین عمران شاہ نے دکان اورگھرمیں گھس کرجان بچائی،راہگیر زخمی،فورسزکے اہلکارفرار


Staff Reporter November 22, 2013
ایکسپریس نیوزکے رپورٹرواثق محمداورکیمرہ مین عمران شاہ نے دکان اورگھرمیں گھس کرجان بچائی

شہرکے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص ہلاک اورخاتون سمیت 2 افرادزخمی ہو گئے۔

گینگ وار کا ملزمان کی ایکسپریس نیوزکی ٹیم پرراکٹ اوراعوان گولوں سے حملہ،رپورٹراور کیمرہ مین نے دکان اورگھرمیں گھس کر اپنی جان بچائی،ایکسپریس نیوز کی ٹیم پر حملے کے وقت قانون نافذ کرنے والے ادارے فرارہوگئے ، غفار زکری نے لیاری علی محمدمحلے میں قبضہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق اقبال مارکیٹ تھانے کی حدوداورنگی ٹاؤن سیکٹرساڑھے 11روٹ نمبر ون ڈی بس اسٹاپ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے60 سالہ عبد الستارہلاک ہو گیا،مقتول کی لاش عباسی شہیداسپتال لائی گئی ،مقتول اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے 11معصوم آباد کارہائشی اور3بچوں کاباپ تھا،مقتول کی پہلے ٹائرپنکچرکی دکان تھی تاہم ان دنوں وہ ٹائروں کی بروکری کررہاتھا۔گھاس منڈی جمیلہ اسٹریٹ پرکوئٹہ ہوٹل کے قریب گینگ وارکے ملزمان نے ایکسپریس نیوز کی رپورٹنگ ٹیم پر راکٹ اور اوان گولوں سے حملہ کردیا۔

ملزمان نے رپورٹر واثق محمداورکیمرہ میں عمران شاہ پرفائرنگ کی،ملزمان کی فائرنگ کی زد میں آکر50 سالہ امیر بخش سینے میں گولی لگنے سے زخمی ہو گیا،عینی شاہدین کے مطابق ایکسپریس نیوز کے رپورٹر واثق محمدنے فائرنگ سے بچتے ہوئے ایک دکان میں چھپ کر اپنی جان بچائی جبکہ گینگ وار کے3ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے کیمرہ مین عمران شاہ کے پیچھے بھاگے جس پراس نے قریب گلی میں ایک مکان میں گھس کر اپنی جان بچائی،واقعے کے وقت جائے وقوع پر فرنٹیئر کانسٹیبلری اور رینجرز کے اہلکاروں کے علاوہ پولیس کے4جوان بھی موجودتھے جو گینگ وار کے ملزمان کی فائرنگ شروع ہوتے ہی وہاں سے چلے گئے بعدازاں جب ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے تو فرنٹیئر کانسٹیلری کے اہلکارواپس آگئے اور ایکسپریس نیوز کی ٹیم کو وہاں سے نکالنے میں مددکی،زخمی ہونے والاامیربخش لیاری کلاکوٹ افشانی گلی کارہائشی ہے۔لیمارکیٹ تانگہ اسٹینڈ کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے40 سالہ سکینہ زخمی ہو گئی۔



ذرائع نے بتایاکہ ارشد پپو کے قتل کے بعد گینگ لیڈربننے والاغفار زکری اپنے ساتھیوں کے ہمراہ لیاری پہنچ گیا اورعلی محمد محلے میں قبضہ کر کے اپنے پرانے گھر میں رہائش اختیارکر لی ہے،غفار زکری اور اس کے ساتھیوں نے علی محمد محلے کے علاوہ عیدولائن اورشاہ بیگ لائن کی بھی کچھ گلیوں میں قبضہ کر لیاہے،غفار زکری کے پہنچنے کی اطلاع پر عذیر بلوچ کے ساتھیوں نے شدیدفائرنگ کی جبکہ راکٹ اوراعوان گولے بھی برسائے جواب میں غفارزکری اورکے ساتھیوں نے بھی فائرنگ کی۔ذرائع نے بتایاکہ غفارزکری کے ساتھی علی پٹنی اورراجاپٹھان بھی لیاری پہنچ گئے جبکہ راجاپٹھان اور اس کے ساتھیوں نے بلدیہ ٹاؤن نیازی محلے سے بھی عذیرگروپ کے کارندوں کوبھگا کروہاں قبضہ کر لیا، سرسید ٹاؤن پولیس نے نارتھ کراچی محمدشاہ قبرستان کے قریب مقابلے کے بعد پولیس اہلکارکے قتل میں ملوث2 ملزمان عمر اور شاہ نواز عرف شالوکو گرفتار کر کے 2 ٹی ٹی پستول اور3موٹر سائیکلیں برآمدکرلیں ،ایس ایچ اواشرف گجر نے بتایا کہ ملزمان نے 2010 میں سپاہی عمران کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا جبکہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پرایک خاتون کو بھی فائرنگ کر کے زخمی کیاتھا گروہ کا سرغنہ یاسرفرارہوگیا۔

ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران50زائد موٹر سائیکلیں چوری کرنے کااعتراف کیا ہے۔ ماڑی پور پولیس نے 2 ملزمان اسلم اور چمن کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا ، پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے اور وہ پولیس کو متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے ،لانڈھی پولیس نے 2 ملزمان حسن اور شہباز کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا بلال کالونی پولیس نے نیو کراچی سے صفدر کو گرفتار کر کے 5 کلو چرس اور اسلحہ برآمد کرلیا ، جیکسن پولیس نے ایک ملزم فیصل عرف ڈکیت کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا ، پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزم نے ایک دکان سے 9 لاکھ روپے سے زائد رقم لوٹی تھی ایک اور کارروائی میں جیکسن پولیس نے 2 منشیات فروش عارف اور حنیف جبکہ ایک مفرور ملزم نصیب کو بھی گرفتار کر کے چرس برآمد کرلی۔

لیاری میں رات گئے دونوں جانب سے جدید اور خود کار ہتھیاروں سے اندھا دھند فائرنگ سے علاقہ مکین گھروں میں محصور ہوگئے۔ بہار کالونی ، پھول پتی لائن ، علی محمد محلہ اور چیل چوک سمیت ملحقہ علاقوں میں 6 راکٹ فائر کیے گئے جسکے نتیجے میں نصف درجن سے زائد افراد زخمی ہوئے، دوسری جانب افشانی گلی سے عذیر جان بلوچ کے دست راست اعجاز پنجابی عرف حسن اور اویس کو حراست میں لے لیا گیا اعجاز پنجابی نے سیاسی جماعت کے عہدیداروں اور مخالف گروپ کے کارندوں سمیت 95 افراد کے قتل کا اعتراف کیا ہے جبکہ ملزم نے سنسنی خیز انکشافات بھی کیے ہیں تاہم پولیس و رینجرز اعجاز پنجابی سمیت 2 افراد کو حراست میں لیے جانے کے حوالے سے لاعلمی کا اظہار کر رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں