نیپرا نے 2 ماہ میں تیسری مرتبہ بجلی گرا دی نرخوں میں 73 پیسے یونٹ اضافہ

نئی قیمتوں کااطلاق کے ای ایس سی اور پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے علاوہ ملک میں بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں پرہوگا۔


Numainda Express November 22, 2013
بجلی کی قیمتوں میں اضافہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے

حکومت نے 2 ماہ کے دوران عوام پر تیسری مرتبہ بجلی بم گرانے کا فیصلہ کیا ہے(نیپرا) نے بجلی کے نرخوں میں73پیسے فی یونٹ کا اضافہ کا فیصلہ کیاگیا،اضافے کا اطلاق کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی اور پیسکوکے صارفین پرنہیں ہو گا۔

یہ فیصلہ جمعرات کے روز سینٹرل پاور پرچیز ایجنسی کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی سماعت کے بعدکیا گیا۔نیپرا کے وائس چیئرمین خواجہ نعیم نے درخواست کی سماعت کرتے ہوئے کمپنی کونرخ بڑھانے کی اجازت دے دی جس کے تحت بجلی کی قیمتوں میں اضافہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے تاہم نئی قیمتوں کااطلاق کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی (کے ای ایس سی) اور پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے علاوہ ملک میں بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں پر ہوگا۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی11اکتوبر کو بجلی کی قیمت میں 8روپے فی یونٹ جبکہ 23 اکتوبر کو بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 32 پیسے سے زائد کا اضافہ کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔