پاکستا ن نے اپنا پہلا سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا

آئی کیوب سیٹ کاوزن 1100گرام ہے،زمین سے600کلومیٹردور رہ کرڈیٹا اکٹھا کریگا


Numainda Express November 22, 2013
سیٹلائٹ آئی کیوب سیٹ کو انسٹیٹیوٹ آف سپیس ٹیکنالوجی میں بنایا گیا اور اسے روس سے خلا میں چھوڑا گیا ہے ۔ فوٹو: رائٹرز/فائل

پاکستا ن نے پہلی بارسیٹلائٹ آئی کیوب سیٹ خلا میں بھیج دیا ہے ۔

خلائی تحقیق اورٹیکنالوجی کے ادارے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر رضا بٹ نے کہاہے کہ آئی کیوب سیٹ سیارے سے مستقبل میں خلائی تحقیق کے شعبے میں تجربات کے وسیع مواقع فراہم ہونگے۔ انھوں نے کہاکہ آئی کیوب سیٹ سیارے کی روانگی پاکستان کے خلائی پروگرام میں بڑا سنگ میل ہے جس سے طلبا اور نوجوانوں کوپاکستان کے خلائی پروگرام کی ترقی میں حصہ لینے میں بڑی ترغیب ملے گی۔ اداراے کے وائس چانسلر انجنیئر عمران رحمٰن نے کہایہ ادارے کی کامیابی ہے جس کی لیے طلبا کیساتھ ساتھ وفاقی وزیراحسن اقبال، نیشنل سپیس ایجنسی کومسلسل سپورٹ پرمبارکباددی ہے۔



آئی کیوب ون سطح زمین سے600کلومیٹربلندی پرفضا میں ایک مدارمیں رہے گا اس کاوزن1100گرام ہے اوراس کاحجم 10 سینیٹی میٹرمکعب ہے۔ا س پربے شمار سینسر لگے ہوئے ہیں جوسائنٹیفک ڈیٹااکٹھاکرینگے ،یہ خود کار سیٹلائٹ ہے جواپنی کارکردگی کے متعلق کنٹرول سسٹم سے رابطے میں رہے گا۔ آئی این پی کے مطابق پراجیکٹ منیجر قمر السلام کے مطابق سیٹلائٹ آئی کیوب سیٹ میں نصب سنسرز سے سائنسی مقاصد کے لئے ڈیٹا اکٹھا کیاجاسکے گا اور زمینی تصاویر حاصل کی جا سکیں گی، انہوں نے کہا کہ سیٹلائٹ آئی کیوب سیٹ کو انسٹیٹیوٹ آف سپیس ٹیکنالوجی میں بنایا گیا اور اسے روس سے خلا میں چھوڑا گیا ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |