کورونا وائرس سے ایپل بھی متاثر

آئی فون کی سپلائی چین میں خلل آںے کی وجہ سے فوروخت اور حصص کے لین دین میں کمی آگئی

ماہرین رواں سہ ماہی میں منافع کے اہداف پورے نہ ہونے کا خدشہ ظاہر کررہے ہیں۔ فوٹو ، فائل

چین میں کورونا وائرس کے باعث آئی فون کی سپلائی چین متاثر ہونے کی اطلاع کے بعد ایپل کے شیئرز میں دو فی صد کمی آگئی۔


معروف ٹیکنالوجی کمپنی نے خبردار کیا تھا کہ چین میں خطرناک وائرس پھیلنے سے سپلائی چین میں خلل واقع ہوا ہے اور اسی بنا پرموجودہ سہ ماہی کے دوران آئی فون کی فروخت میں کمی آنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا تھا۔ یہ اطلاع ملنے کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں ایپل کے حصص کے لین دین میں 30ارب ڈالر کی کمی واقعی ہوگئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ رواں سہ ماہی میں آئی فون کی دستیابی میں آنے والی رکاوٹوں کے بعد آئندہ سہ ماہی میں اس کی طلب میں کمی آنے کا امکان ہے۔
Load Next Story