شہر کی فضاؤں میں زہریلے ذرات کی مقدار 192 ہو گئی

ایئر کوالٹی انڈیکس کی جانب سے جاری اعداد و شمار مفروضے کی بنیاد پر ہیں، انجم نذیر


Staff Reporter February 19, 2020
شہری احتیاطی تدابیر کے طور پر ماسک استعمال کریں، ترجمان محکمہ موسمیات ۔ فوٹو: فائل

PESHAWAR: شہر کی فضاؤں میں منگل کو زہریلے ذرات کی مقدار192تک جا پہنچی

محکمہ موسمیات نے ایئرکوالٹی انڈیکس کی جانب سے جاری اعدادوشمار کو مفروضہ قراردے دیا۔ ایئرکوالٹی انڈیکس کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق منگل کو شہر کی فضائیں مزید آلودہ ہوگئیں جس کے دوران فضاؤں میں زیریلے ذرات کی مقدار 192 ریکارڈ ہوئی،ایئرکوالٹی انڈیکس نے کراچی کودنیا کے 10 آلودہ شہروں کی فہرست میں شامل رکھا۔

ترجمان محکمہ موسمیات میٹرولوجسٹ انجم نذیر کے مطابق شہر کے حوالے سے ایئر کوالٹی انڈیکس کی جانب سے جاری اعدادوشمارمفروضے اور امکانات کی بنیاد پرہیں۔ کراچی کے10آلودہ شہروں میں شمارکو حتمی نہیں کہا جاسکتا۔

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں ہواؤں کا رخ تبدیل ہونے کی وجہ سے گرد کی صورتحال ضرور پیدا ہوئی تھی،تاہم اس معمول کی سرگرمی کو زہریلی ہواوں سے جوڑنا درست نہیں ہے، البتہ ہواؤں کی تبدیلی کی وجہ سے پیداہونے والی صورتحال کی بنا پر شہریوں کو احتیاطی تدابیر کے طورپر ماسک کا استعمال کرنا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں