ہڑتال اور مظاہرے کرنے والے احتجاج کو پر امن رکھیں الطاف حسین

ملک داخلی وخارجی خطرات کے پیش نظر شرانگیزی کا متحمل نہیں ہوسکتا، الطاف حسین


ویب ڈیسک November 22, 2013
سانحہ راولپنڈی مسلم امہ کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کی سازش ہے، الطاف حسین. فوٹو: فائل

QUETTA: متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے سانحہ راولپنڈی کے خلاف ہڑتال اور احتجاجی مظاہرہ کرنے والوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ احتجاج کو پر امن بنایا جائے اور انسانی جانوں اور املاک کو کسی قسم کا نقصان نہ پہنچایا جائے۔

ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں اجلاس کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ احتجاج کرنا تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کا جمہوری حق ہے،تاہم اس احتجاج کو ہرقیمت پر پرامن بنایاجائے، احتجاج کے دوران انسانی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے اور کسی بھی مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والوں کی عبادت گاہوں اور املاک کو نقصان نہ پہنچایا جائے۔

الطاف حسین نے کہا کہ سانحہ راولپنڈی مسلم امہ کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کی سازش ہے، ملک داخلی وخارجی خطرات کے پیش نظر شرانگیزی کا متحمل نہیں ہوسکتا، انہوں نے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام ، مشائخ اور ذاکرین سے خصوصی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس سازش کو ناکام بنانے کے لئے مثبت کردار ادا کریں، ایک دوسرے کے عقائد کا احترام کریں اور ایسی کوئی بات نہ کہیں جس سے کسی کی دل آزاری ہو۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں