سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس پاکستان کا انصاف کی فراہمی کا مطالبہ

سمجھوتہ ایکسپریس دہشت گرد حملوں کے متاثرین ابھی تک انصاف کی راہ تک رہے ہیں، عائشہ فاروقی

سمجھوتہ ایکسپریس دہشت گرد حملوں کے متاثرین ابھی تک انصاف کی راہ تک رہے ہیں، عائشہ فاروقی۔ فوٹو: فائل

پاکستان نے سمجھوتہ ایکسپریس بم دھماکوں کے متاثرین کو انصاف کی فراہمی کے مطالبے کا اعادہ کیا ہے۔


سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کی برسی کے موقع پر ایک بیان میں ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروقی نے کہاہے کہ سمجھوتہ ایکسپریس دہشت گرد حملوں کے متاثرین ابھی تک انصاف کی راہ تک رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ متاثرین کو شواہدکی موجودگی کے باوجودانصاف کی فراہمی میں تاخیربھارتی حکومت کی جانب سے اس واقعہ کے ذمہ داروں کو اپنی بربریت کے لئے انصاف کے کٹہرے میں نہ لانے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔
Load Next Story