کراچی میں ایئر پیور ریفائر ٹاور لگانے کی تجویز

سندھ حکومت کی ماحولیاتی ماہرین سے ملنے والی تجویز پر این ای ڈی یونیورسٹی نے ابتدائی کام شروع کر دیا ہے۔


وکیل راؤ February 19, 2020
سندھ حکومت کی ماحولیاتی ماہرین سے ملنے والی تجویز پر این ای ڈی یونیورسٹی نے ابتدائی کام شروع کر دیا ہے۔فوٹو : فائل

حکومت سندھ نے مستقبل میں زہریلی گیس کے اخراج اور اس کے نقصانات سے بچنے کے لیے ماحولیاتی ماہرین سے مشاورت شروع کردی ہے۔

بین الاقوامی طرز پر کراچی میں ایئر پیوریفائرٹاور لگانے کی تجویز ہے ایئرپیوریفائر ٹاور ہوا سے زہریلی گیس اور مضر صحت مواد کو جذب کر کے ماحول دوست اجزا کو ہوا میں شامل کرسکیں گے سندھ حکومت کی ماحولیاتی ماہرین سے ملنے والی تجویز پر این ای ڈی یونیورسٹی نے ابتدائی کام شروع کر دیا ہے۔

کیمیکل، مکینیکل اور ماحولیات سمیت دیگر متعلقہ شعبوں کے ماہرین ایئرپیوریفائر ٹاور لگانے سے متعلق فزیبلٹی رپورٹ مرتب کر رہے ہیں منصوبہ قابل عمل ہونے کی صورت کراچی کے 6 اضلاع میں پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا جائیگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں