آرمی چیف جنرل کیانی کا فاٹا کا الوداعی دورہ افسران اور جوانوں سے خطاب

دہشتگردی کے خلاف جنگ میں افسروں اور جوانوں کی قربانیاں بے مثال ہیں، آرمی چیف


ویب ڈیسک November 22, 2013
جنرل کیانی نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں افسران اور جوانوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا فوٹو:فائل

آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کے الوداعی دوروں کا سلسلہ جاری ہے، جنرل کیانی نے فاٹا کادورہ کیا جہاں انہوں نے فوجی جوانوں اور افسران سے خطاب کیا۔

اپنے خطاب میں جنرل کیانی نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں افسروں اور جوانوں کی قربانیاں بے مثال ہیں، انہوں نے مادر وطن کی حفاظت کے لئے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے جوانوں کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔ اس موقع پر جنرل اشفاق پرویز کیانی نے فاٹا کے علاقوں کا فضائی دورہ کرکے شمالی اورجنوبی وزیرستان میں 714 کلومیٹر زیر تعمیر تجارتی راستے کا جائرہ بھی لیا جب کہ 500 کلومیٹر طویل تجارتی راستہ مکمل کرنے پر پاک فوج کے جوانوں خراج تحسین پیش کیا۔

واضح رہے کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل کیانی 29 نومبر کو ریٹائرڈ ہورہے ہیں، اپنے الوداعی دوروں کے دوران گزشتہ روز انہوں نے بلوچ رجمنٹل سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں