چیرمین نیب کے خلاف کیس دائر کرنے کا عدالتی فیصلہ پارلیمنٹ کی توہین ہے خورشید شاہ

سپریم کورٹ نے این آئی سی ایل اسکینڈل کیس میں چیرمین نیب چوہدری قمر زمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کا حکم دیا ہے


ویب ڈیسک November 22, 2013
چیرمین نیب نے کوئی کرپشن بھی نہیں کی انہیں صرف ایک افسر کو ہٹانے کی سزا دی جا رہی ہے، خورشید شاہ، فوٹو: فائل

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کے خلاف کیس دائر کرنے کا عدالتی فیصلہ پارلیمنٹ کی توہین ہے۔

خورشید شاہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چیرمین نیب کی تقرری آئین کے مطابق پارلیمنٹ نے کی ہے اس لئے ان کے خلاف کیس دائر کرنے کا عدالتی فیصلہ پارلیمنٹ کی توہین ہے۔ انہوں نے کہاکہ چیرمین نیب نے کوئی کرپشن بھی نہیں کی۔ انہیں صرف ایک افسر کو ہٹانے کی سزا دی جا رہی ہے۔

قائد حزب اختلاف نے کہا کہ چیرمین نیب کے تقرراور انہیں عہدے سے ہٹانے سے متعلق طریقہ کارآ ئین میں موجود ہےاورانہیں غیر آئینی طریقے سے نہیں ہٹایا جا سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کے خلاف توہین عدالت کا کیس ڈھائی سال پرانا ہے جب کہ کرپشن نہ کرنے کے باوجود چیرمین نیب نے سپریم کورٹ سے معافی بھی مانگی تھی۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 3 سال بعد این آئی سی ایل اسکینڈل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے چیرمین این آئی سی ایل کی غیر قانی تقرری پر چیرمین نیب چوہدری قمر زمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کا حکم دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں