چین میں تیل کی پائپ لائن میں دھماکا 35 افراد ہلاک متعدد زخمی

دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس کے نتیجے میں قریبی سڑکیں تباہ اور متعدد گاڑیاں الٹ گئیں


AFP November 22, 2013
دھماکا ساحلی شہر ینگ داؤ میں سرکاری کمپنی سینوپک کی پائپ لائن میں لیکچ کے چند گھنٹے بعد ہوا، خبرایجنسی فوٹو: اے ایف پی

چین کے ساحلی شہر ینگ داؤ میں تیل کی ترسیل کے لئے نصب پائپ لائن میں دھماکے کے نتیجے میں 35 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

چینی خبررساں ادارے کے مطابق سرکاری کمپنی سینوپک کی پائپ لائن میں لیکچ کے چند گھنٹے بعد اس وقت دھماکا ہوا جب رضاکار لیکج کو روکنے کے لئے جائے وقوعے پر پہنچ رہے تھے، دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس کے نتیجے میں قریبی سڑکیں تباہ اور متعدد گاڑیاں الٹ گئیں جب کہ سیاہ دھوئیں کے بادلوں نے فضا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، دھماکے کے نیتجے میں 35 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوئے جب کہ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ظاہر کیا ہے ۔

واضح رہے کہ چین میں رواں سال کے ابتدائی 6 ماہ کے دوران 28 ہزار کے قریب افراد کام کے دوران پیش آنے والے مختلف حادثات میں ہلاک یا لاپتا ہوچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں