یوٹیلیٹی اسٹورز پر دالوں اور گھی کی قیمتوں میں 30 روپے فی کلو تک کمی

تمام اسٹورز پر سبسڈائزڈ گھی، آٹا، دالیں ، چاول اور چینی وافر مقدار میں دستیاب ہیں، ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز


ویب ڈیسک February 19, 2020
یوٹیلیٹی اسٹورز پر چنے کی دال اب 167روپے کے بجائے 160روپے فی کلو میں دستیاب فوٹو: فائل

ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر دالوں اور گھی کی قیمتوں میں مزید 28 روپے فی کلو گرام تک کمی کردی گئی ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق دالوں کی قیمتوں میں 5 سے 30 روپے فی کلو گرام تک کمی کردی گئی ہے، جس کے بعد دال چنا کی قیمت 167 روپے فی کلو سے کم ہوکر 160 روپے جب کہ دال مسور کی قیمت 135 سے کم ہوکر 130 روپے فی کلو کردی گئی۔ اس کے علاوہ مختلف برانڈز کی قیمتیں بھی کم کرکے 200 روپے فی کلو سے 172 روپے فی کلو تک کردی گئی ہیں۔

دوسری جانب یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ ملک بھر کے تمام اسٹورز پر سبسڈائزڈ گھی، آٹا، دالیں ، چاول اور چینی وافر مقدار میں دستیاب ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔