برطانوی عدالت نے نشے کی حالت میں پی آئی اے کا جہاز اڑانے والے پائلٹ کو 9 ماہ کی سزا سنادی

عرفان فیض کو 18 ستمبر کو نشے کی حالت میں جہاز اڑانے پر گرفتار کیا گیا تھا


ویب ڈیسک November 22, 2013
عرفان فیض کو گرفتار کئے جانے کے بعد لندن کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں انہوں نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

برطانوی عدالت نے پی آئی اے کے پائلٹ عرفان فیض کو شراب پی کر کے طیارہ اڑانے کے جرم میں 9 ماہ کی سزا سنا کر جیل بھیج دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی آئی اے کے پائلٹ عرفان فیض کو برطانیہ کے شہر لیڈز کے بریڈ فورڈ ایئرپوٹ پر 18 ستمبر کو مقررہ مقدار سے تین گنا زیادہ شراب پی کر جہاز اڑانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد انہیں لندن کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں انہوں نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا جس پر عدالت نے انہیں 9 ماہ کی سزا سنادی۔ دوران سماعت جج نے اس وقت انتہائی حیرت کا اظہار کیا جب انہیں پتا چلا کہ پاکستانی قوانین کے مطابق پائلٹ نشہ کرنے کے 12 گھنٹے بعد طیارہ اڑا سکتا ہے چاہے اس نے نشے کی مقدار کتنی ہی زیادہ کیوں نہ لی ہو۔

واضح رہے کہ 18 ستمبر کو پائلٹ عرفان فیض جس جہاز کو اڑا کر لندن پہنچے تھے اس میں 145 مسافر اور عملے کے 11 ارکان شامل تھے اور پائلٹ کی اس حرکت سے کوئی حادثہ بھی رونما ہوسکتا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں