ویرات کوہلی سب سے کم میچز کھیل کر 5 ہزار رنز بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے

ویسٹ انڈین بلے بار سر ویو رچرڈ نے بھی 5ہزار رنز 114 اننگز میں ہی مکمل کئے تھے تاہم ان کے میچز کی تعداد 126 تھی۔


ویب ڈیسک November 22, 2013
ویرات کوہلی نے یہ اعزاز 120 میچوں کی 114 اننگز کھیل کر اپنے نام کیا۔ فوٹو؛ فائل

بھارتی بلے بازویرات کوہلی ایک روزہ میچوں کی کرکٹ میں سب سے کم میچوں میں 5 ہزار رنز بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

بھارت کے دائیں ہاتھ سے کھیلنے والے 25 سالہ نوجوان کھلاڑی نے یہ کارنامہ ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں شاندار 86 رنز بنا کر انجام دیا، ویرات کوہلی نے یہ اعزاز 120 میچوں کی 114 اننگز میں 5 ہزار 5 رنز بنا کر اپنے نام کیا، اس سے قبل یہ اعزار ویسٹ انڈین بلے بازسرویو رچرڈ کے پاس تھا، سر ویو رچرڈ نے بھی 5ہزار رنز 114 اننگز میں ہی مکمل کئے تھے تاہم ان کے میچز کی تعداد 126 تھی۔ ویرات کوہلی ایک روزہ میچوں میں اب تک 17 سنچریاں اور 27 نصف سنچریاں اسکور کر چکے ہیں۔

ایک روزہ میچوں کی کرکٹ میں سب سے کم میچوں میں 5 ہزا ر رنز بنانے والوں میں سر ویو رچرڈ کے علاوہ برائن لارا اور گورڈن گرینیچ شامل ہیں جنہوں نے یہ اعزاز بالترتیب 118 اور 121 اننگز میں حاصل کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں