دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 6 رنز سے شکست دیدی

177 رنز کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بنا سکی


ویب ڈیسک November 22, 2013
پاکستان کی جانب سے شاہد آفریدی نے 3 جبکہ سعید اجمل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ فوٹو: اے پی

پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں میزبان جنوبی افریقہ کو 6 رنز سے شکست دے کر 2 میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کردی۔

کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے، کپتان محمد حفیظ اور عمر اکمل نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بالترتیب 63 اور 64 رنز بنائے جبکہ اوپنر ناصر جمشید 19 اور احمد شہزاد 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈیل اسٹین نے 2 جبکہ وین پارنیل اور آرن پھنگیسو نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

177 رنز کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بنا سکی، جے پی ڈومینی کے 47 اور ہاشم آملہ کے 48 رنز بھی پروٹیز کو فتح نہ دلوا سکے اور جنوبی افریقہ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، دیگر کھلاڑیوں میں کوئنٹن ڈی کوک 6، کپتان فاف ڈوپلیسی 6 اور اے بی ڈیویلیرز 13 رنز بنا کر پویلین لوٹے جبکہ ڈیوڈ ملر 22 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے شاہد آفریدی نے 3 جبکہ سعید اجمل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

بہترین کارکردگی پر محمد حفیظ کو مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز سے نوازا گیا۔ اس میچ میں فتح حاصل کرکے پاکستان نے 2 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز بھی 1-1 سے برابر کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں