پاکستان سپر لیگ 5 ٹرافی کی تقریب رونمائی
ایونٹ کا افتتاحی میچ کل دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا
پاکستان سپر لیگ 5 کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہوئی۔
پاکستان سپرلیگ کے پانچویں ایڈیشن کا آغاز کل سے ہوگا تاہم آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ٹرافی کی تقریب رونمائی کی گئی، چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے پی ایس ایل ٹرافی کی رونمائی کی جب کہ تقریب میں تمام 6 ٹیموں کے کپتان بھی موجود تھے۔ اس کے علاوہ اسکواش لیجنڈ جہانگیر شیر خان، سابق کرکٹرز، کرکٹ بورڈ کے آفیشلز سمیت پاکستان سپر لیگ فرنچائزز کے مالکان نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے پی ایس ایل ٹرافی رونمائی کے موقع پر کہا کہ پوری دنیا میں پی ایس ایل کا جنون ہے، ایونٹ کی کامیابی شائقین کی کامیابی ہے اور یہ سال پاکستان کرکٹ کے لیے خوش آئند ہے۔
پاکستان سپرلیگ 5 کا آغاز رنگارنگ افتتاحی تقریب سے کل نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا جس میں راحت فتح علی ، ابرار الحق، سجاد علی، صنم ماروی، آئمہ بیگ، ابو محمد، فرید ایاز اور سوچ بینڈ اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ افتتاحی تقریب کے بعد دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ایونٹ کا پہلا میچ کھیلا جائے گا۔