کراچی میں بے نظیربھٹو کے پھوپھی زاد بھائی کے پلاٹ پر قبضے کا انکشاف

پلاٹ پر قبضے کے لیے سرکاری دستاویزات میں یوسی سیکریٹری، پراپرٹی ڈیلراور نادرا کا عملہ ملوث ہے


ویب ڈیسک February 19, 2020
پلاٹ پر قبضے کے لیے سرکاری دستاویزات میں یوسی سیکریٹری، پراپرٹی ڈیلراور نادرا کا عملہ ملوث ہے۔ فوٹو : فائل

سابق وزیراعظم بے نظیربھٹو کے پھوپھی زاد بھائی کے 2000 گز کے آبائی پلاٹ پر قبضے کا انکشاف ہوا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم بے نظیربھٹو کے پھوپھی زاد بھائی کے کلفٹن میں واقع 2000 گز کے آبائی پلاٹ پر قبضے کا انکشاف ہوا ہے، ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے ایف آئی آر درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے جب کہ پلاٹ پر قبضے کے لیے سرکاری دستاویزات میں یوسی سیکریٹری، پراپرٹی ڈیلراور نادرا کا عملہ ملوث ہے۔

واضح رہے کہ پلاٹ سابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو نے اپنی ہمشیرہ اور طارق اسلام کی والدہ منور بھٹو کو بطور تحفہ دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں