مولانا نے دھرنا دیا تو دھرلیے جائیں گے شیخ رشید
مولانا کے ساتھ اب ماضی والا سلوک نہیں ہوگا، وزیر ریلوے کی کراچی میں پریس کانفرنس
وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مولانا کے ساتھ اب ماضی والا سلوک نہیں ہوگا، انہوں نے دھرنا دیا تو دھرلیے جائیں گے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ سے تاریخی ملاقات ہوئی ہے، سپریم کورٹ کی ہدایت پر 30 روز میں تجاوزات کا خاتمہ کریں گے ہمارا سندھ حکومت سے کوئی اختلاف نہیں، سندھ حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ مارچ میں ہلکی پھلکی موسیقی ہوگی، عمران خان کہیں نہیں جارہے،5 سال پورے کریں گے، آٹے اور چینی کی قیمتوں کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، عمران خان ضدی آدمی ہے، بحران کے ذمہ داروں کو نہیں چھوڑے گا۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نہ نوازشریف آرہے ہیں اور نہ مریم کہیں جارہی ہیں تاہم اگر مریم کو عدالت جانے دے گی تو ہم کیا کرسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا کے ساتھ اب ماضی والا سلوک نہیں ہوگا، مولانا نے دھرنا دیا تو دھر لئے جائیں گے۔