ملک کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں اور ژالہ باری کی پیشگوئی

بالائی علاقوں میں بارشوں اور طوفان کے خدشے کے پیش نطر این ڈی ایم اے نے وارننگ جاری کر دی


ویب ڈیسک February 19, 2020
بالائی علاقوں میں مغربی ہواؤں اور بارشیں برسانے والا سسٹم داخل ہو چکا ہے، محکمہ موسمیات ۔ فوٹو:فائل

ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں اور طوفان کے خدشے کے پیش نطر این ڈی ایم اے نے وارننگ جاری کر دی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق ملک سے جاتی ہوئی سردی ایک بار پھر لوٹ آئی ہے اور محکمہ موسمیات نے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں اور ژالہ باری کی پیشگوئی کردی ہے جب کہ ان علاقوں میں بارشوں اور طوفان کے خدشے کے پیش نطر این ڈی ایم اے نے وارننگ بھی جاری کی ہے۔

این ڈی ایم اے کی جانب سے مراسلہ جاری کیا گیا ہے کہ جس میں کہا گیا ہے کہ ملک کے بالائی علاقوں میں مغربی ہواؤں اور بارشیں برسانے والا سسٹم داخل ہو چکا ہے جس کے باعث آج شام سے کل شب تک ملک کے بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری ہو سکتی ہے، انتظامیہ پیشگی اطلاع سے مناسب اقدامات کو یقینی بنائے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی، جہلم، اٹک، میانوالی، سرگودھا، خوشاب، فیصل آباد، لاہور اور شیخوپورہ میں ژالہ باری اور بارش ہو سکتی ہے، جب کہ ملتان ، ڈی جی خان، بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان اور ساہیوال میں گرد آلود طوفان بھی متوقع ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں