یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی اور دالوں کی قیمتوں میں 5 سے 30 روپے کمی

دال چنا، دال مسوراور  گھی کی قیمتوں میں 5روپے سے 30روپے کی کمی کی گئی۔


حسیب حنیف February 20, 2020
دال چنا، دال مسوراور  گھی کی قیمتوں میں 5روپے سے 30روپے کی کمی کی گئی۔ فوٹو: فائل

ملک بھر کے تمام یوٹیلٹی اسٹورز پر دالوں اور گھی کی قیمتوں میں مزید کمی کر دی گئی ہے۔

ملک بھر کے تمام یوٹیلٹی اسٹورز پر دال چنا کی قیمت 167سے کم ہوکر 160،دال مسور 135سے کم ہوکر 130روپے فی کلو ہو گئی۔ دو برانڈڈ گھی کی قیمت 200روپے فی کلو سے کم ہوکر 170روپے فی کلو کر دی گئی۔

ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورزکاکہنا ہے کہ ملک بھر کے تمام سٹورز پر سبسڈائزڈ گھی، آٹا، دالیں ، چاول اور چینی وافر مقدار میں دستیاب ہے،یوٹیلیٹی سٹورز پر دستیاب ہر چیز معیاری اور انکی قیمتیں بھی مارکیٹ کی نسبت بہت کم ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔