پاکستان میں مہنگائی غریبوں پربھاری ٹیکس ہےآئی ایم ایف

اسٹیٹ بینک کی جانب سے مانیٹری پالیسی سخت کرنے کے فیصلے کی حمایت


Numainda Express November 23, 2013
شرح نموبڑھانے کیلیے مستحکم مائیکرواکنامک پالیسی زیرغورہے،ڈائریکٹر کمیونی کیشن فوٹو: رائٹرز/ فائل

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)نے کہا ہے کہ معاشی اصلاحات کے لیے پاکستان کو ہرممکن تعاون فراہم کیا جا رہا ہے اور اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں اضافے سے مہنگائی کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔

گزشتہ روز جاری بیان میں ان خیالات کا اظہار آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر کمیونیکیشن جیری رائس نے واشنگٹن میں پریس کانفرنس کے دوران پاکستان کے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف مستحکم مائیکرواکنامک پالیسی اوربنیادی ڈھانچے کی اصلاحات پر غور کر رہا ہے تاکہ فی الوقت پاکستان کی اقتصادی شرح نمو میں اضافہ کیا جا سکے۔



انہوں نے اسٹیٹ بنک آف پاکستان کے حالیہ زری پالیسی فیصلوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ مانیٹری قواعد وضوابط میں سختی کے رحجان سے مہنگائی کم کرنے اور زرمبادلہ کے ذخائر کو بڑھانے کی کوششوں میں مدد ملے گی، مہنگائی میں اضافے کو غریبوں کے لیے ایک بڑے ٹیکس کے طور پر تصور کیا جا رہا ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف ایک مستحکم مائیکرو اکنامک پالیسی لائحہ عمل اور ڈھانچہ جاتی اصلاحات پر غور کر رہا ہے تاکہ فی الوقت اقتصادی شرح نمو میں اضافہ کیا جا سکے جس سے تمام پاکستانیوں کو سہولت میسر آئے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں