کراچی کے پوش علاقے میں پٹرول پمپ پر خواتین آپس میں لڑپڑیں
پٹرول کی قلت کی افواہ پھیلنے پر پمپس پر شہریوں کا رش لگ گیا
MUZAFFARABAD:
کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں پٹرول نایاب ہونے کی افواہ پر پٹرول پمپس کے باہر صارفین کی طویل قطاریں لگ گئیں اور اس دوران بعض ناخوش گوار واقعات بھی پیش آئے۔
اس دوران شہریوں کی پٹرول پمپ کے عملے سے اور آپس میں بھی تلخ کلامی ہوئی اور بعض مقامات پر بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔ اس موقع پر اچھا خاصا تماشا بن گیا اور لوگ جمع ہوگئے جو بیچ بچاؤ کرانے کی کوشش کرتے رہے۔
https://www.youtube.com/watch?v=wBALkoycteQ
کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس کے ایک پٹرول پمپ پر ایسی ہی کسی معمولی بات پر اونچے گھرانوں کی خواتین آپس میں لڑپڑیں اور ایک دوسرے کو مغلظات بکتی رہیں۔
گزشتہ دنوں کراچی کی بندرگاہ سے متصل علاقے کیماڑی میں زہریلی گیس پھیلنے کے باعث 14 افراد ہلاک اور سیکڑوں متاثر ہوئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں زہریلی گیس سے مزید 7 افراد جاں بحق، ہلاکتیں 14 ہوگئیں
پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او)، شیل، ٹوٹل پارکو اور ہیسکول نے اپنے عملے کی حفاظت اور صحت کے پیش نظر کیماڑی میں اپنے آئل اسٹوریج ٹرمینلز عارضی طور پر بند کردیے تھے۔ ان ٹرمینلز کی بندش سے شہر میں پٹرول کی قلت کی جھوٹی افواہ پھیل گئی جس کے باعث پٹرول پمپس پر رش لگ گیا۔
ادھر زہریلی گیس اخراج کے معاملے میں تاحال یہ بات معمہ بنی ہوئی ہے کہ گیس کے اخراج کا ذریعہ کیا تھا؟۔ حکام اب تک اس واقعے کی وجہ کا پتہ لگانے میں ناکام ہیں اور کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی۔