وزیراعظم کا چینی صدر کو فون کورونا وائرس کیخلاف مدد کی پیشکش

وزیراعظم عمران خان کی وائرس سے نمٹنے کے لیے ڈاکٹرز پر مشتمل فیلڈ اسپتال چین بھیجنے کی پیشکش


ویب ڈیسک February 20, 2020
وزیراعظم عمران خان کی وائرس سے نمٹنے کے لیے ڈاکٹرز پر مشتمل فیلڈ اسپتال چین بھیجنے کی پیشکش

وزیراعظم عمران خان نے چینی صدر شی جن پنگ کو ٹیلی فون کرکے کورونا وائرس کے خلاف چینی عوام اور قیادت سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔

وزیراعظم نے کورونا وائرس سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا اور اس جان لیوا وبا سے نمٹنے کے لیے چینی اقدامات کی تعریف کی۔

عمران خان نے کہا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے چین کے ساتھ ہیں، اس وائرس کے خلاف بروقت اور موثر چینی اقدامات کو دنیا بھر نے سراہا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے وائرس سے نمٹنے کے لیے ڈاکٹرز پر مشتمل فیلڈ اسپتال چین بھیجنے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں پاکستانی عوام اور حکومت چین کے ساتھ کھڑے ہیں۔

واضح رہے کہ چین میں جان لیو وائرس پھیل گیا ہے جس کے نتیجے میں اب تک 2 ہزار سے زائد افراد ہلاک اور 75 ہزار بیمار ہوگئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |