ہنگو میں ڈرون حملہ پاکستان کیلیے چیلنج ہے شیخ شوکت

امریکی طرفداروں کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں، حکمران ملک کا دفاع کریں


Press Release November 23, 2013
امریکی طرفداروں کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں، حکمران ملک کا دفاع کریں،امیر جماعت اسلامی حیدرآباد۔فوٹو:فائل

امیرجماعت اسلامی ضلع حیدرآباد شیخ شوکت علی اور جنرل سیکریٹری حافظ طاہر مجید راجپوت نے کہا ہے کہ امریکا کا ہنگو میں ڈرون حملہ پاکستان کی سلامتی کیلیے علانیہ چیلنج ہے۔

امریکا کی تازہ جارحیت کے بعد امریکا کے طرفداروں کی آنکھیں کھل جانا چاہیں، حکمران ملک کادفاع کریں۔ ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ امریکا اور نیٹو افغانستان اور پاکستان میں اپنے مفادات کے لیے مسلمانوں کے خون سے مسلسل ہولی کھیل رہا ہے، افغانستان کے بعد پاکستان کو بھی میدان جنگ بنا ڈالا ہے۔ امریکا کے ڈرون حملے، زمینی حملے، دہشتگردی، ملکی معاملات میں مداخلت جاری ہے اور اس کا جاسوسی کا نیٹ ورک پھیلایا ہوا ہے۔



امریکا اور نیٹو نے اب تک 350 سے زائد ڈرون حملوں میں 50ہزار سے زائد بے گناہ پاکستان کے شہری شہید کر دیے ہیں اور 90 ارب ڈالر سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔ حکمرانوں کی جانب سے صرف مذمت سے کام نہیں چلے گا امریکا اور نیٹو سے مستقل نجات حاصل کرنا ہو گی۔ امریکا سے لڑے نہیں مگر ملک کا دفاع تو کریں ملک کو ان کی جارحیت اور مداخلت سے بچائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں