ضلع میں امن قائم کرنا اولین ترجیح ہے ایس ایس پی مٹیاری

قومی شاہراہ کو مسافروں کیلیے محفوظ بنادیا،40 سے زائد مطلوبہ ملزمان کو گرفتار کرلیا


Nama Nigar November 23, 2013
قومی شاہراہ کو مسافروں کیلیے محفوظ بنادیا،40 سے زائد مطلوبہ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ فوٹو : فائل

مٹیاری میں قومی شاہراہ کو مسافروں کے لیے محفوظ بنا دیا ہے۔

ضلع میں امن وامان بحال کرنا اولین ترجیح ہے ،ضلع بھر میں 40 سے زائد مطلوبہ افراد کو حراست میں لیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایس ایس پی مٹیاری امجد شیخ نے ایکسپریس سے بات کرتے ہوئیکیا۔ان کا کہنا تھاکہ مٹیاری ضلع میں محرم امن وامان سے گزر رہا ہے۔



جبکہ یہاں پر متعدد مطلوبہ افراد پولیس کارروائی کے خوف سے بھاگ گئے ہیں۔امجد شیخ نے کہا کہ نااہل پولیس اہلکاروں کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جارہی ہے، امن وامان کی بحالی میں جو بھی رکاوٹ ڈالے گا اسے معاف نہیں کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں