
افسوس ناک واقعہ عین اس وقت پیش آیا جب کمل ہاسن کی فلم 'انڈین ٹو' کی شوٹنگ بھارتی شہر چنائی کے ایک اسٹوڈیو میں جاری تھی۔ سیٹ پر کرین کا سین فلمایا جا رہا تھا کہ اس دوران کرین توازن برقرار نہ رکھ سکی اور نیچے گرگئی۔ حادثے کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے اور 10 سے زائد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
— Lyca Productions (@LycaProductions) February 19, 2020
پروڈکشن ہاؤس کی جانب سے ایک اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا گیا کہ اس اچانک حادثے کے نتیجے میں ہمارے تین محنتی ساتھی دنیا سے چلے گئے جن میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کرشنا، آرٹ اسسٹنٹ چندرن اور پروڈکشن اسسٹنٹ مدھو شامل ہیں۔
Shocked to hear about the accident on the set of my film indian 2.. I don’t even know how to process the loss of lives.. my Heart goes out to families of the deceased .. extremely extremely sad 😔
— Rakul Singh (@Rakulpreet) February 20, 2020
اس حوالے سے فلم کی اداکارہ راکل پریت سنگھ نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ فلم 'انڈین ٹو' کے سیٹ پر ہونے والے حادثے کا سن کر مجھے صدمہ پہنچا، سمجھ نہیں آرہا کہ جان گنوانے والوں پر کس طرح سے ردعمل ظاہر کروں، میری ہمدردی اس حادثے میں مرنے والوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔