یکم دسمبر سے ہائی وے قوانین پر عملدر آمد کرا نے کی ہدایت

موٹرسائیکل سواربغیرہیلمٹ اور2سے زائدافرادسفرنہ کریں، آئی جی موٹر وے پولیس


Staff Reporter November 23, 2013
تمام متعلقہ ڈی آئی جیز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ یکم دسمبر سے ہائی وے قوانین پر عملدر آمد کرایا جا ئے۔ فوٹو فائل

انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس نے ہائی ویز اور موٹر ویز پر سفرکرنے والے شہریوں کو حادثات سے بچاؤ اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع و معذوری سے بچانے کیلیے ضروری اقدامات اور ٹریفک قوانین کی سختی سے پابندی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

تمام متعلقہ ڈی آئی جیز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ یکم دسمبر سے ہائی وے قوانین پر عملدر آمد کرایا جا ئے، اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ آئندہ کوئی موٹر سائیکل سوار بغیر ہیلمٹ ہائی ویز پر سفر نہ کرسکے اورموٹر سائیکل پرکسی بھی صورت میں2 سے زائد افراد سفر نہ کریں۔



انھوں نے کہا کہ موٹر سائیکل سواروں کواس بات کا پابند کیا جائے کہ وہ ہائی وے پر سفر کے دوران عقب سے آنے والی گاڑیوں پر نظر رکھنے کیلیے سائیڈ گلاس ضرور استعمال کریں، دوران سفر اپنی مقرر کردہ یعنی سیکنڈ لین میں ہی سفرکریں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں