جماعت اسلامی کے تحت 24 نومبر کے عوامی مارچ کی تیاریاں جاری

برادر تنظیموں کا اجلاس،کارکنان کوگھرگھرجا کرشہریوں سے رابطے اوردعوت کی ہدایت


Staff Reporter November 23, 2013
عوامی مارچ میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی بھرپور شرکت کے حوالے سے منصوبہ بندی کی گئی۔ فوٹو : ایکسپریس/فائل

جماعت اسلامی کے تحت 24نومبرکومزارقائد تا تبت سینٹر تک نیٹوسپلائی اور ڈرون حملوں کیخلاف ہونے والے مارچ کی تیاریو ں اور انتظامات کے سلسلے میں جماعت اسلامی کی برادر تنظیموں کا اجلاس ادارہ نورحق میں منعقد ہوا۔

اجلاس کی صدارت جماعت اسلامی کراچی کے امیرانجینئر حافظ نعیم الرحمن نے کی ،اجلاس میںتنظیم اساتذہ کے پروفیسر مظہر حسین ، محمود محمد خان، محمد غوث، اسلامی جمعیت طلبہ کراچی کے ناظم وقاص اعظمی ، دیگر ذمے داران نصرت علی، جنید احمد خان، شباب ملی کراچی کے صدر سیف الدین ، جمعیت طلبہ عربیہ کے شفیق ، ظہیر،اسلامی نظامت تعلیم کے انتصار احمد غوری،تحریک محنت کے عبدالرحیم اعوان، اسمال ٹریڈرز کے محمود حامد، ہیومن رائٹس نیٹ ورک کے شہزاد مظہر اور دیگر ذمے داران نے شرکت کی، اجلاس میں 24نومبر کو ہونے والے عوامی مارچ میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی بھرپور شرکت کے حوالے سے منصوبہ بندی کی گئی۔



حافظ نعیم الرحمن نے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ امریکا نے اپنے لاؤلشکر سمیت امت محمدیہ پر چڑھائی کر رکھی ہے اور اس کے کروسیڈ وار سے افغانستان کیساتھ ساتھ پاکستان بھی بری طرح متاثر ہے' جماعت اسلامی اپنے سینے میں امت کا درد محسوس کرتی ہے، اسی جذبے کے تحت اپنے مظلوم بھائیوں سے اظہار یکجہتی اور امریکی مظالم کو دنیا کے سامنے آشکار کرنے کیلیے گو امریکہ گو مہم جاری رکھے ہوئے ہے، علاوہ ازیں جماعت اسلامی کراچی کے تحت مارچ کی تیاریو ں اور عوامی رابطہ مہم کے سلسلہ میں شہر میں متعدد مقامات پر مظاہروں اور کارنر میٹنگوں کا انعقاد کیا گیا جبکہ اہم مقامات اور چوراہوں پر کیمپ قائم کردیے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں