کراچی میں پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی 36 گھنٹے بعد بحال

زہریلی گیس پھیلنے کے باعث کیماڑی ٹرمینل سے پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل معطل کی گئی تھی


ویب ڈیسک February 20, 2020
کمپنی کے پاس اس وقت وافر مقدارمیں فیول موجود ہے، ترجمان پی ایس او۔ فوٹو:ایکسپریس

PESHAWAR: کیماڑی ٹرمینل سے معطل ہونے والی پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی بحال کردی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بندرگاہ کے اطراف زہریلی گیس پھیلنے کے باعث کیماڑی ٹرمینل سے پیٹرولیم مصنوعات کی معطل ہوجانے والی ترسیل 36 گھنٹے بند رہنے کے بعد بحال کردی گئی، اس دوران شہر میں پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی جزوی طور پر متاثر رہی اور شہر کے مختلف علاقوں میں گزشتہ شام سے گاڑیوں کی طویل قطاریں لگی رہیں۔

پی ایس او کے ترجمان کے مطابق صحت اور حفاظت کی اہمیت کو مدنظر رکھنے اور تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد پی ایس او مینجمنٹ نے کیماڑی ٹرمینل سے ابتدائی مرحلے میں محدود آپریشنز کا آغاز کر دیا ہے، کیماڑی ٹرمینل سے سپلائی کی بحالی کے بعد کراچی میں پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی میں واضح بہتری آئے گی۔

ترجمان کے مطابق گزشتہ 36 گھنٹوں سے پی ایس او ٹیم، ڈیلرز، اسٹاف اور کنٹریکٹرز مل کر کراچی کو پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی کے تسلسل کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں،"کمپنی کے پاس اس وقت وافر مقدارمیں فیول موجود ہے، کیماڑی ٹرمینل سے اپنے آپریشنز سے آغاز کے بعد تمام 23 ٹرمینلز سے ملک بھر بشمول کراچی پٹرولیم مصنوعات کی مسلسل فراہمی جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں