جونیئر ہاکی ٹیم سینئرز سے 2 پریکٹس میچز کھیلے گی

کھلاڑیوں کے انتخاب اور بہترین حکمت عملی اپنانے میں مددملنے کی توقع ہے،کوچ


Sports Reporter November 23, 2013
تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے لیے پی ایچ ایف نے قومی سینئر ٹیم کے ساتھ 2 پریکٹس میچزکا پروگرام ترتیب دیا ہے۔ فوٹو؛ فائل

GUJRANWALA: ورلڈکپ میں شرکت سے قبل پاکستانی جونیئر ٹیم سینئرز کیخلاف2 پریکٹس میچز کھیلے گی،29اور30 نومبر کو مقابلے میاں شریف ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں ہوں گے۔

چیف کوچ طاہر زمان کا کہنا ہے کہ ان میچزکے ذریعے کھلاڑیوں کے انتخاب، مشکلات حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے اوربہترین حکمت عملی اپنانے میں مدد ملنے کی توقع ہے۔تفصیلات کے مطابق جونیئر ہاکی کا عالمی میلہ 6 دسمبر سے بھارت میں سجے گا، ایونٹ میں16 ٹیمیں حصہ لیں گی،پاکستان نے 1979 میں فرانس میں منعقدہ ابتدائی ایڈیشن کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا، 34 برس بعد ہاکی کاکھویا ہوا اعزاز واپس پانے کیلیے فیڈریشن کوشاں ہے، اسلام آباد کے بعد اب لاہور میں کھلاڑیوں کی ٹریننگ جاری ہے، حال ہی میں جاپان میں منعقدہ ایشین چیمپئنز ٹرافی کے فاتح اسکواڈ کے11 کھلاڑی بھی شامل ہو چکے،یوں کیمپ میں29 پلیئرز شریک ہیں۔ تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے لیے پی ایچ ایف نے قومی سینئر ٹیم کے ساتھ 2 پریکٹس میچزکا پروگرام ترتیب دیا ہے، یہ مقابلے 29اور30 نومبر کو میاں شریف اسٹیڈیم لاہور میں ہوں گے۔



پاکستان سینئر ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ طاہر زمان کا کہنا ہے کہ کھلاڑی بھر پور فارم میں ہیں، پُرامید ہوں کہ جونیئرز بھی سینئر کھلاڑیوں پر نقش قدم چلتے ہوئے اپنے عمدہ کھیل سے پاکستان کا نام روشن کریں گے۔ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں نمائندہ ''ایکسپریس'' سے بات چیت میں انھوں نے کہا کہ لاہور میں کیمپ کے دوران کھلاڑیوں کی کارکردگی کا باریک بینی سے جائزہ لے رہا ہوں، ایمانداری سے کہتا ہوں کہ موجودہ ٹیم ورلڈ کپ کی ٹاپ فور ٹیموں میں بھر پور اہلیت رکھتی ہے۔انھوں نے کہا کہ پنالٹی کارنرز، دفاع اور اٹیک پر زور دیا جا رہا ہے،کیمپ میں کھلاڑیوں کی فٹنس کا معیار بہتر نظر آیا، ہماری ٹیم بھرپور تیاری کے ساتھ میگا ایونٹ میں حصہ لے گی۔ طاہر زمان نے کہا کہ ہمارے گروپ میں زیادہ تر یورپیئن ٹیمیں شامل ہیں، اس لیے میگا ایونٹ کے دوران یورپی اسٹائل اپنا کر کامیابی کی کوشش کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |