فرقہ واریت اسلام اور پاکستان کے مفاد میں نہیںثروت اعجاز

تنگ نظری و تعصب کو ختم کرنے کیلیے علمائے کرام محراب و منبر سے امن و محبت کے پیغام کو فروغ دیں۔


Staff Reporter November 23, 2013
تنگ نظری و تعصب کو ختم کرنے کیلیے علمائے کرام محراب و منبر سے امن و محبت کے پیغام کو فروغ دیں۔ فوٹو: فائل

پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ تنگ نظری و تعصب کو ختم کرنے کیلیے علمائے کرام محراب و منبر سے امن و محبت کے پیغام کو فروغ دیں۔

سانحہ راولپنڈی کے درپردہ سامراجی قوتوں کے ہاتھ ملوث ہیں، فرقہ واریت کسی طور بھی اسلام اور پاکستان کے مفاد میں نہیں ہے، ان خیالات کا اظہارانھوں نے یوم امن مناتے ہوئے مرکز اہلسنّت پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر مرکز اہلسنت پر سفید پرچم لہرایا گیا، ثروت اعجاز قادری کی خصوصی ہدایت پر کراچی سمیت ملک بھر کی مساجد میں مذہبی انتہاپسندی، فرقہ واریت اور دہشتگردی کیخلاف مذمتی قراردادیں بھی منظور کی گئیں، ثروت اعجاز نے کہا کہ احترام انسانیت کو فروغ دینا ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں