کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاک فوج کا جوان شہید
پاک فوج کے جوانوں نے بھارتی فوج کی چوکیوں کو نشانہ بناتے ہوئے بھارتی فائرنگ کا موثر جواب دیا، آئی ایس پی آر
لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاک فوج کا جوان شہید ہوگیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کی ایک مرتبہ پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی ہےاور ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی پر وادی لیپا کے کیانی سیکٹر پر فائرنگ کی، پاک فوج کے جوانوں نے بھارتی فوج کی چوکیوں کو نشانہ بناتے ہوئے بھارتی فائرنگ کا موثر جواب دیا، فائرنگ کے تبادلے کے دوران سپاہی امتیاز علی شہید ہوگئے۔
سپاہی امتیاز علی کی عمر 30 سال تھی اور ان کا تعلق ضلع نوشہرہ سے تھا، سپاہی امتیاز علی بہادری سے مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے شہید ہوئے۔