ایف اے ٹی ایف 13 نکات پرعمل درآمد کیلیے جون تک مہلت دینے پررضامند

پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ اختتامی اجلاس کے بعد ہوگا، ذرائع


Irshad Ansari February 21, 2020
(فوٹو : انٹرنیٹ)

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان کو 13 نکات پر عمل درآمد کے لیے جون تک کی مہلت دینے پر رضامندی ظاہر کردی تاہم اس بات کا حتمی اعلان پیرس میں جاری اجلاس کے اختتام پر ہوگا۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالنے سے متعلق اقدامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا پیرس میں جاری اجلاس آج جمعہ کو ختم ہوگا۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں پاکستان کے 27 نکاتی ایکشن پلان پر عمل درآمد رپورٹ پر غور کیا گیا اور پاکستان نے 27 میں سے 14 نکات پر عمل درآمد کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کو 13 نکات پر عمل درآمد کے لیے جون تک کی مہلت مل گئی ہے تاہم پاکستان کو دہشت گردوں کی مالی معاونت کے مجرمان کو سخت سزائیں دینے اور منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے موثر قانون سازی کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ آج کے اختتامی اجلاس کے بعد ہوگا۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہےکہ پاکستان کو اکتوبر تک گرے لسٹ میں برقرار رکھا جا سکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |