امریکی سویابین لانے والا بحری جہاز بندرگاہ سے ہٹایا نہیں جا سکا

جہاز’’ہرکولیس‘‘ کے کپتان کی توازن میں بگاڑ کی نشاندہی،برتھ سے ہٹانے سے انکار کردیا


Kashif Hussain February 21, 2020
جہاز’’ہرکولیس‘‘ کے کپتان کی توازن میں بگاڑ کی نشاندہی،برتھ سے ہٹانے سے انکار کردیا

امریکی سویابین لے کر آنے والے بحری جہاز کو جمعرات کے روز بھی بندرگاہ سے ہٹایا نہیں گیا۔

ذرائع کے مطابق ہرکولیس نامی جہاز کے کپتان نے جہازکے توازن میں بگاڑ کی نشاندہی کرتے ہوئے جہاز کو برتھ سے ہٹانے سے انکار کردیا، جہاز کے کپتان کا کہنا تھا کہ جہاز کے مختلف خانوں میں سویابین لدی ہوئی ہے جن میں کچھ خانے مکمل، کچھ جزوی خالی کیے گئے،تکنیکی لحاظ سے یہ صورتحال جہاز کو حرکت دینے کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔

دریں اثنا کراچی ہاربر اینڈ ڈاک ورکر یونین نے کراچی کی بندرگاہ سے سویابین کا جہاز پورٹ قاسم منتقل کیے جانے کی مخالفت کرتے ہوئے احتجاج کی دھمکی دیدی ہے۔

یونین کے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ کراچی پورٹ ٹرسٹ نے گیس پھیلنے کو جواز بناکر سویابین کا کارگو پورٹ قاسم منتقل کرنے کا فیصلہ کیا جو وہیں آف لوڈ کیا جائے گا اور آئندہ بھی سویابین پورٹ قاسم پر ہی اتارنے کا فیصلہ کیا ہے، انتظامیہ مزید کارگو بھی پورٹ قاسم منتقل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جو کراچی پورٹ کے مزدوروں کے ساتھ ظلم ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں