پاکستانی تاجر مراکش میں دستیاب مواقع کا جائزہ لیں مراکشی سفیر

برآمدکنندگان کو روایتی اشیا سے ہٹ کر دیگر مصنوعات پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، صدر کے سی سی آئی آغا شہاب احمد خان


Staff Reporter February 21, 2020
برآمدکنندگان کو روایتی اشیا سے ہٹ کر دیگر مصنوعات پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، صدر کے سی سی آئی آغا شہاب احمد خان۔ فوٹو: فائل

مراکش کے سفیر محمد کرمون نے پاکستانی تاجروصنعتکاروں کومراکش کے کم ازکم 2 دورے کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہاہے کہ وہ تجارت و سرمایہ کاری کے دستیاب مواقعوں کا ضرور جائزہ لے۔

مراکش کے سفیر محمد کرمون نے کراچی چیمبر آف کامرس کے دورے کے موقع پر کہا کہ پاکستان اور مراکش کے درمیان تجارتی حجم میں اضافے کیلیے پاکستانی تاجروصنعتکاروں کومراکش کے کم ازکم 2 دورے کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہاہے کہ اس سے افریقی مارکیٹوں کے گیٹ وے کی حیثیت وہ مراکش میں تجارت وسرمایہ کاری کے مواقع تلاش کر سکتے ہیں، پاکستانی تاجربرادری مراکش کے امریکا اور یورپی یونین کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدوں کا فائدہ اٹھائے اور تجارت و سرمایہ کاری کے دستیاب مواقعوں کا ضرور جائزہ لے۔ انزوں نے مراکش پاکستان بزنس کونسل کی کوششوں کو سراہا جو دونوں ملکوں کے تاجربرادری کو سہولت فراہم کررہی ہے۔

کے سی سی آئی کے صدر آغا شہاب احمد خان نے کہاکہ برآمدکنندگان کو روایتی اشیا سے ہٹ کر دیگر مصنوعات پر توجہ دینے کی ضرورت ہے اور صرف ٹیکسٹائل، کھیلوں کا سامان،چمڑے کی مصنوعات، آلات جراحی، قالین وغیرہ تک ہی محدود رہنے سے بہتر نتائج برآمد نہیں ہوسکتے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |