سیکیورٹی خدشات وزیراعظم نے عوامی مصروفیات کم کردیں

کنونشن سینٹرکی مشاورتی کانفرنس کیلیے بھی میڈیاکوکوریج کی اجازت نہیں دی گئی

مناسب کوریج نہ ہونے کی وجہ سے مشاورتی اجلاس پر بھی قوم کے اربوں روپے ضائع ہوگئے ۔فوٹو : فائل

سیکیورٹی خدشات کے پیش نظروزیراعظم نے عوامی مصروفیات میں کمی کردی۔

جبکہ جمعے کوکنونشن سینٹر میں ہونے والے ویژن 2025کی مشاورتی کانفرنس کیلیے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کوبھی مناسب کوریج کی اجازت نہیں دی گئی۔ سیکیورٹی پر مامورحکام کاکہنا تھاکہ سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے میڈیا کواجازت نہیں دے رہے ہیں۔




ذرائع نے بتایاکہ سیکیورٹی کے نام پرمتعلقہ اداروں نے وزیراعظم کوہراساں کیا ہوا ہے جبکہ مناسب کوریج نہ ہونے کی وجہ سے مشاورتی اجلاس پر بھی قوم کے اربوں روپے ضائع ہوگئے اورعوام تک حکومت کی پالیسیاں نہ پہنچ سکیں۔
Load Next Story