پی ایس ایل افتتاحی تقریب فنکاروں کے جوش اورخوشی سے بھرپورپیغامات

بین الاقوامی کھلاڑیوں کو ایک بار پھر پاکستان میں کرکٹ کھیلتے ہوئے دیکھ کر بہت اچھا لگ رہا ہے، فنکار


ویب ڈیسک February 21, 2020
کرکٹ کے دیوانوں اور شوبز فنکاروں کی خوشی اسلیے بھی دوگنی ہوگئی ہے کہ اس بار پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں منعقد ہورہے ہیں فوٹوسوشل میڈیا

گزشتہ روزپاکستان سپرلیگ سیزن 5 کی رنگارنگ تقریب کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں منعقد کی گئی اس موقع پرجہاں کرکٹ کے دیوانے بڑی تعداد میں اسٹیڈیم پہنچے وہیں شوبزسے وابستہ فنکار بھی اسٹیڈیم پہنچے اور سوشل میڈیا کے ذریعے پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں منعقد ہونے پر خوشی کا اظہار کیا۔

تاہم وہ فنکار جو اسٹیڈیم نہیں جاسکے انہوں نے بھی سوشل میڈیا پرکرکٹ کی واپسی اور پی ایس ایل جیسے بڑے ایونٹ کے پاکستان میں منعقد ہونے پر مختلف پیغامات کے ذریعے اپنے جوش اور خوشی کا بھرپور انداز میں اظہارکیا۔

مہوش حیات

مہوش حیات گزشتہ روز پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے نیشنل اسٹیڈیم میں موجود تھیں۔ انہوں نے وہاں سے اپنی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی اورلکھا بین الاقوامی کھلاڑیوں کو ایک بار پھر پاکستان میں کرکٹ کھیلتے ہوئے دیکھ کر بہت اچھا لگ رہا ہے۔ کرکٹ واپس پاکستان آگئی۔ آئیں دنیا کودکھائیں کہ ہم ایک بارپھرکھیلوں کے بڑے مقابلے کی میزبانی کے اہل ہیں۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/B8zKiftFe9X/"]

عدنان صدیقی

اداکارعدنان صدیقی بھی گزشتہ روزنیشنل اسٹیڈیم میں موجود تھے انہوں نے لکھا مبارک ہو، بین الاقوامی کرکٹ اورپی ایس ایل پاکستان میں واپس آگئی۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/B8zM5oPHcw4/"]

ماہرہ خان

اداکارہ ماہرہ خان نے بھی پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں منعقد ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا اس سے بہتر کچھ نہیں کہ کرکٹ آپ کے ملک میں کھیلی جائے۔ ماہرہ خان نے پی ایس ایل پاکستان میں اورپاکستان زندہ باد کے ہیش ٹیگزبھی استعمال کیے۔



فیصل قریشی

اداکار و میزبان فیصل قریشی نے لکھا اس بارپی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں منعقد ہورہے ہیں۔ یہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔ بہت بہت مبارک ہو، کرکٹ گھر آگئی۔



ماورا حسین

ماورا حسین نے بھی پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کے موقع پر خوشی اور جوش سے بھرپور پیغام دیتے ہوئے لکھا یہ دیکھنا بہت اچھا لگ رہاہے کہ اس بار پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں ہورہے ہیں۔ میں کوشش کروں گی کہ جتنے میچز میں شرکت کرسکتی ہوں کروں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے پاکستانیوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا گیم کا لطف لیتے وقت یہ نہ بھولیے گا کہ آپ ایک ذمہ دار شہری ہیں۔



عاصم اظہر

عاصم اظہر گزشتہ روز پی ایس ایل سیزن 5 کی افتتاحی تقریب کا حصہ تھے، انہوں نے نیشنل اسٹیڈیم سے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا پاکستان سپر لیگ ہمارے گھر(پاکستان)میں، پاکستان زندہ باد۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/B8y78V7FMP0/"]

ہمایوں سعید

اداکار ہمایوں سعید نے بھی اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ تمام میچز اس بار پاکستان میں ہی منعقد کیے جارہے ہیں۔ یہ ہمارے ملک کے لیے بہت بڑا سنگ میل ہے تو آئیں مل کر جشن مناتے ہیں۔ ہمایوں سعید نے پی ایس ایل کی تمام ٹیمز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا تاہم کراچی کنگز کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کنگز اس بار ٹرافی جیتنی ہے۔



شائستہ لودھی

اداکارہ و میزبان شائستہ لودھی نے ٹوئٹر پرپاکستان کی کامیابیوں پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا حال ہی میں پاکستان نے کبڈی ورلڈ کپ جیتا، ٹینس پلیئراعصام الحق نے نیویارک اوپن ٹینس ڈبل ٹائٹل میں فتح حاصل کی، بین الاقوامی کھلاڑی پی ایس ایل 5 میں شرکت کے لیے پاکستان میں موجود ہیں اورایم سی سی نے پاکستان کا دورہ کیا۔ پاکستان کی خواتین و مرد کھلاڑی اور کھیلوں کا شعبہ مسلسل کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے دنیا بھرمیں پاکستان کا نام روشن کررہے ہیں اور ہمیں فخر کرنے کا موقع فراہم کررہے ہیں۔



تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں