امریکا نے دینی مدرسے کونشانہ بنانے کاپاکستانی الزام مسترد کردیا
حملے میں شہری یا طالب علم نہیں، حقانی نیٹ ورک کے شدت پسند مارے گئے، امریکی حکام
امریکا نے ہنگو میں کیے جانے والے ڈرون حملے میں دینی مدرسہ کونشانہ بنانے کے بارے میں پاکستانی دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی مدرسے کو ٹارگٹ نہیں کیا گیاکہ اس حملے میں کوئی سویلین ہلاکت نہیں ہوئی۔
مارے جانے والے حقانی نیٹ ورک کے شدت پسند تھے امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکام نے بتایا ہے کہ مدرسے سے ملحقہ ایک کمپائونڈ کو نشانہ بنایا گیا ہے جوحقانی نیٹ ورک کا ٹھکانہ تھا مجھے کسی طالب علم یا سویلین شہری کی موت کی اطلاع نہیں ملی اور نہ ہی مدرسے کی عمارت کو نقصان پہنچا ہے۔