سابق باکسنگ اولیمپئن عثمان اللہ خان انتقال کرگئے

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی جانب سے عثمان اللہ  کے انتقال پر اظہار افسوس


Mian Asghar Saleemi February 21, 2020
پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی جانب سے عثمان اللہ  کے انتقال پر اظہار افسوس

سابق باکسنگ اولیمپئن عثمان اللہ خان کینیڈا میں انتقال کر گئے۔

پاکستان کے باکسنگ ہیرو عثمان اللہ خان گذشتہ کئی ماہ سے "برین ٹیومر" کے مرض میں مبتلا تھے اور حکومتی بے بسی اور بے رخی کے باعث علاج کی غرض سے کینیڈا چلے گئے تھے۔

پنجاب کے صنعتی شہر فیصل آباد میں 29ستمبر 1974میں پیدا ہونے والے پاکستان کے باکسنگ ہیرو عثمان اللہ خان کینیڈا میں انتقال کر گئے ہیں۔عثمان اللہ خان نے اٹلانٹا اولمپک گیمز 1996 اور سڈنی اولمپک گیمز 2000میں بین الاقوامی باکسنگ کوالیفائنگ مقابلوں میں حصہ لیا اور گولڈ اور سلور میڈلز جیت کر دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا۔

انہیں ایشین چمپیئن شپ،ایشین گیمز ،سیف گیمز سمیت بہت سے انٹرنیشنل باکسنگ مقابلوں میں بھی میڈلز جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔ واپڈا کے سابق باکسر نے متحدہ عرب امارات اور کینیڈا میں باکسنگ کوچ کی حیثیت سے بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا بھی منوایا،لیکن دماغی کینسر کی وجہ سے وہ جان کی بازی ہار گئے۔ ادھر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے بھی عثمان اللہ کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں