مشرف کیخلاف کارروائی میں وفاق کے ساتھ ہیں بجارانی
پولیس اور رینجرز اسی طرح کام کرتی رہی تو کراچی پھرسے امن کا گہوارہ ہوگا، بجارانی
HONG KONG:
صوبائی وزیرورکس اینڈسروسسزمیرہزارخان بجارانی نے کہاہے کہ کراچی کے حالات ماضی کے مقابلے میں اب قابومیں ہیں امیدہے اگر اسی طرح پولیس اوررینجرزکام کرتی رہی تویہ شہرپھرسے امن کا گہوارہ ہوگا۔
پیپلزپارٹی کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ سب کوساتھ لے کرچلاجائے تاکہ کسی قسم کابگاڑپیدانہ ہووہ آرٹس کونسل میں ایکسپریس سے خصوصی بات چیت کر رہے تھے۔ ان کاکہنا تھا کہ سب ہی ہمارے بھائی ہیں اورہم محبت اوربھائی چارے پریقین رکھتے ہیں اگرکسی بھی سیاسی جماعت کوکسی بات پراختلاف ہے تووہ مل بیٹھ کرمسئلے کاحل نکالیں یہ زیادہ بہترعمل ہوتاہے۔
ہزارخان بجارانی کاکہنا تھا کہ سابق صدر پرویزمشرف کیخلاف کارروائی میں ہم وفاقی حکومت کے ساتھ ہیں انھوں نے کہاکہ پاکستان میں شیعہ اورسنی کاکوئی جھگڑانہیں ہے ہم سب بھائی بھائی ہیں جوبھی شرپسندافرادان گھناؤنی سازشوں میں شریک ہیں انکے خلاف قانون نافذ کرنے والے ادارے سخت کارروائی کریں۔