نوازشریف کی حالت میں بہتری نہیں آئی ن لیگ کی حکومتی کمیٹی کو بریفنگ

سابق وزیر کے 7 میں سے 2 اسٹنٹ کام کرنا چھوڑگئے ہیں، ڈپٹی سیکرٹری ن لیگ

سابق وزیر کے 7 میں سے 2 اسٹنٹ کام کرنا چھوڑگئے ہیں، ڈپٹی سیکرٹری ن لیگ۔ فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ن) نے حکومتی کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی حالت میں کوئی بہتری نہیں آئی ہے۔


سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت اور لندن قیام میں توسیع کے معاملے پر حکومتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ڈپٹی سیکرٹری (ن) لیگ عطااللہ تارڑ کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت کے بارے میں آگاہ کیا جب کہ نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے ویڈیو لنک کے ذریعے سابق وزیراعظم کی صحت کے بارے میں تازہ ترین صورتحال بتائی۔

ڈپٹی سیکرٹری ن لیگ عطااللہ تارڑ نے کہا کہ نوازشریف کی حالت میں کوئی بہتری نہیں آئی، ضروری ہے کہ سابق وزیراعظم کا پہلے دل کا علاج کرایاجائے جب کہ دل کے علاج کے بعد باقی بیماریوں کا علاج شروع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دل کے ساتھ گردوں کو بھی خطرہ لاحق ہوتا ہے جب کہ سابق وزیراعظم کے 7 میں سے 2 اسٹنٹ کام کرنا چھوڑگئے ہیں۔
Load Next Story