کامیڈین ندیم برال دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے
مرحوم نے سوگواران میں ایک بیوہ اور پانچ بچے چھوڑے ہیں۔
معروف کامیڈین ندیم برال گزشتہ روز دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے۔
تھیٹر کے نامور اداکار ندیم برال کو گزشتہ روز اچانک دل کا دورہ پڑا جنہیں فوری طبی امداد کے لئے لاہور کے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے۔
ندیم برال نجی ٹیلی ویژن کے شو ' خبر ناک ' کے اہم کردار سمجھے جاتے تھے اور دو سال سے اسی شو میں کام کر رہے تھے۔ جب کہ گزشتہ 30 سال سے تھیٹر کی دنیا سے بھی وابستہ تھے اور فیصل آباد تھیٹر کے مقبول ترین کامیڈین سمجھے جاتے تھے۔
ندیم برال مشہور کامیڈین ببو برال کے شاگرد تھے اوراسی مناسبت سے انہوں نے اپنے نام کے آگے برال لگایا تھا،مرحوم نے سوگواران میں ایک بیوہ اور پانچ بچے چھوڑے ہیں۔